1 hour ago
آبنائے ہرمز ہر صورت کھولی جائے گی، مارکو روبیو
Webdesk
|
31 Mar 2026
واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کسی نہ کسی طریقے سے دوبارہ کھول دی جائے گی۔
خصوصی انٹرویو میں مارکو روبیو نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے تاہم ایران نے مذاکرات کی خبروں کی تردید کی ہے۔
پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں براہِ راست مذاکرات کی میزبانی کرے گا تاکہ جنگ کا مستقل حل نکالا جا سکے۔
مارکو روبیو نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ختم کر دے، میزائل اور ڈرون پروگرام محدود کرے اور خطے میں مسلح گروہوں کی حمایت بند کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا موقف ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ تہران مسلسل کہتا رہا ہے کہ اس کا پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ایران میں افزودہ یورینیم قبضے میں لینے کے لیے اسپیشل فورسز آپریشن پر غور کر رہا ہے تاہم وائٹ ہاس نے کہا ہے کہ اس سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا ایران میں ایسی قیادت دیکھنا چاہتا ہے جو مختلف پالیسی اختیار کرے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد اقتدار کی صورتِ حال واضح نہیں اور فیصلہ سازی کے نظام پر بھی غیر یقینی موجود ہے۔
Comments
0 comment