آبنائے ہرمز پر کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کر سکتا، مارکو روبیو

آبنائے ہرمز پر کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کر سکتا، مارکو روبیو

ایران کو انقلابی تحریک کے بجائے بطور ریاست کام کرنا ہوگا۔
آبنائے ہرمز پر کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کر سکتا، مارکو روبیو

Webdesk

|

24 Jun 2026

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے آبنائے ہرمز پر کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کر سکتا، عالمی آبی راستے پر ٹیکس یا فیس لگانا بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔

 مارکو روبیو نے ابوظبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو انقلابی تحریک کے بجائے بطور ریاست کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ریاست کے طور پر کام کرے تو بڑی ترقی کے مواقع ہیں،خطے میں جب تک ایرانی پراکسیز حملے کریں گے کشیدگی ختم نہیں ہو سکتی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق سے میزائل اور ڈرون حملے علاقائی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، عراق میں بھی حماس، حزب اللہ جیسے گروہ دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

امریکا ایران بات چیت میں یہ موضوع بھی جلد زیر بحث آئے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک امریکا کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!