10 hours ago
آپریشن سندور میں صرف ٹریلر دکھایا، یہ ابھی جاری ہے، بھارتی وزیر دفاع

ویب ڈیسک
|
16 May 2025
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھج ایئربیس پر خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کو شکست دینے کا بغیر ثبوت کے دعوی کیا اور کہا کہ آپریشن سندور میں صرف ایک ٹریلر دکھایا ہے، ابھی یہ آپریشن جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’آپ (مسلح افواج) نے آپریشن سندور میں واقعی ایک معجزاتی کام کیا ہے۔ آپ نے پوری دنیا میں انڈیا کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔‘
وزیر دفاع نے کہا کہ ’آپریشن سندور کا نام وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا ہے اور ہم نے اپنی بیٹیوں کے تحفظ کیلیے یہ آپریشن کیا۔
راج ناتھ نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ دہشت گردی اور حکومت پاکستان کا گہرا تعلق ہے، اس صورت حال میں اگر جوہری ہتھیار وہاں موجود ہیں تو ان کے دہشت گرد عناصر کے ہاتھ لگنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔‘
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’یہ نہ صرف انڈیا بلکہ پوری دنیا اور پاکستان کے عام لوگوں کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہو گا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’یہ بھج 1965 اور 71 کی جنگوں میں ہماری جیت کا گواہ رہا ہے۔
Comments
0 comment