آسٹریلوی سینیٹر کا برقعہ پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ میں انوکھا احتجاج

آسٹریلوی سینیٹر کا برقعہ پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ میں انوکھا احتجاج

ہینسن نے پیر کے روز سینیٹ میں اس وقت ایک طوفان برپا کر دیا
آسٹریلوی سینیٹر کا برقعہ پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ میں انوکھا احتجاج

Webdesk

|

24 Nov 2025

آسٹریلوی انتہائی دائیں بازو کی سیاست دان پولین ہینسن نے پیر کے روز سینیٹ میں اس وقت ایک طوفان برپا کر دیا جب وہ برقعہ پہن کر چیمبر میں داخل ہوئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہینسن برقعے اور اسی طرح کے لباس پر ملک بھر میں پابندی لگانے کے لیے بل پیش کرنے سے انکار کے فورا ًبعد برقع میں نظر آئیں، یہ دوسری بار تھا جب انہوں  نے اسلامی لباس کے خلاف اپنی مہم کے ایک حصے کے طور پر پارلیمنٹ کے اندر یہ لباس پہنا تھا۔

ان کے داخلے نے فورا غصے کو بھڑکا دیا۔ سینیٹرز نے احتجاج میں نعرے لگائے، اور جب ہینسن نے لباس اتارنے سے انکار کر دیا تو نشست مختصر طور پر روک دی گئی۔

گرینز کی سینیٹر مہرین فاروقی، جو مسلمان ہیں، نے اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے اسے "کھلی نسل پرستی" قرار دیا جبکہ آزاد سینیٹر فاطمہ پیمان نے اسے "شرمناک "قرار دیا۔

دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی ہینسن کے اقدامات پر تنقید کی۔ سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد کی نمائندگی کرنے والی این رسٹن نے بھی واقعے کی مذمت کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!