3 hours ago
آسٹریلیا کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

Webdesk
|
11 Aug 2025
کینبرا: آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے وعدوں اور عزم پر مبنی ہوگا۔ جاپان، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور اسرائیل کے رہنماں کے ساتھ گفتگو کی۔
انتھونی البانیز کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست میں حماس کے لیے کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا، غزہ کی صورتِ حال دنیا کے بدترین خدشات سے آگے بڑھ چکی ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے گفتگو ہوئی، نیتن یاہو سے کہا کہ فوجی حل کی نہیں سیاسی حل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی کابینہ ستمبر میں کرے گی۔یاد رہے کہ برطانیہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کر دیا ہے جبکہ پرتگال، جرمنی اور مالٹا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دیا تھا۔
Comments
0 comment