2 hours ago
آیت اللہ خامنہ ای کو زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کیے جانے کا دعویٰ
Webdesk
|
26 Jan 2026
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیشِ نظر تہران میں ایک خصوصی زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ دعویٰ ویب سائٹ ایرانی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کیا ۔رپورٹ کے مطابق یہ مقام ایک مضبوط کمپلیکس ہے جس میں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی سرنگیں شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے تیسرے بیٹے، مسعود خامنہ ای نے ان کے دفتر کے روزمرہ امور کی ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی ہیں۔ایرانی حکام نے سرکاری طور پر ان رپورٹس کی تردید کی ہے۔
ممبئی میں ایران کے جنرل قونصلر سعید رضا مصیب مطلق نے کہا کہ ایران کسی بھی غیر ملکی طاقت سے خوفزدہ نہیں ہے۔
امریکی جنگی جہاز بردار بحری بیڑے کی مشرق وسطی تعیناتی کے پیش نظر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب گارڈز کے چیف جنرل محمد پاکپور نے امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ دی ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی اور جارحیت سے باز رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی فوج اب پہلے سے زیادہ تیار ہے، نگاہیں ہدف اور انگلیاں ٹرگر پر ہیں۔
Comments
0 comment