2 hours ago
بابر کے ملک سے مودی کو سول ایوارڈ، عوام
Webdesk
|
1 Sep 2026
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ازبکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنے کے بعد بھارت میں سیاسی بحث چھڑ گئی۔ اپوزیشن رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین نے مودی کو ازبک ریاستی اعزاز دیے جانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے تاریخی مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف نے تاشقند میں نریندر مودی کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تزویراتی تعاون مضبوط بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مودی کو اعزاز ملنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے مؤقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جس ملک سے بابر ہندوستان آیا تھا، اسی ملک نے آج بھارتی وزیراعظم کو اعزاز دیا ہے۔
اویسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ماضی میں بابر کے نام کو سیاسی تنقید کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں، لیکن اب اسی خطے کی جانب سے ملنے والے اعزاز کو قبول کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے نظریاتی حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معاملے پر اپنے مؤقف پر غور کرنا چاہیے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاست میں مغل بادشاہ بابر کا حوالہ اکثر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے سیاسی تنقید اور ہندو قوم پرستانہ بیانیے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم مودی کی جانب سے بابر کی آبائی سرزمین سے ملنے والے اعزاز کی قبولیت کو وہ جماعت کے مؤقف میں تضاد قرار دے رہے ہیں۔ل
Comments
0 comment