1 hour ago
نیپال میں سیلاب سے 939 ہلاک، 5 ہزار لاپتہ
ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے
ویب ڈیسک
|
1 Sep 2026
نیپال میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 939 تک پہنچ گئی جبکہ تقریباً 5 ہزار افراد تاحال لاپتا ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نیپالی فوج نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 12 لاشیں نکال لیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 939 ہوگئی۔
شدید سیلاب کے باعث کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب جنوبی کوریا نے بھی نیپال میں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے 44 رکنی ہنگامی امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
Comments
0 comment