2 hours ago
بدترین خشک سالی کے بعد مغربی ایران میں بارشیں اور سیلاب
Webdesk
|
19 Nov 2025
تہران : مغربی ایران کے علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، یہ حالات کئی ماہ کی خشک سالی کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔
اس خشک سالی کے نتیجے میں ملک کو کئی دہائیوں میں بدترین پانی کے بحران کا سامنا تھا اور حکام نے ہفتے کے اوائل میں بادلوں کی تخم ریزی کا عمل شروع کیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے 6 مغربی صوبوں میں سیلاب کا انتباہ جاری کردیا اور کہا کہ ایران کے 31 صوبوں میں سے 18 میں بارش کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ ایران بھر میں بارش کی سطح اوسط سے 85 فیصد کم ہے جس کی وجہ سے پانی کے ذخائر کم ہو گئے ہیں اور دارالحکومت تہران کے کچھ علاقوں سمیت پانی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔
غلط انتظام، کنوں کی غیر قانونی کھدائی اور غیر مثر زرعی طریقوں نے بھی اس بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔ حکام موسمیاتی تبدیلی کے باعث بھی بحران شدید ہونے کا کہہ رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی خشک سالی کی شدید اور طویل صورتحال سیلاب کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے کیونکہ خشک سالی مٹی کی پانی جذب کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیتی ہے۔
Comments
0 comment