21 hours ago
بھارت کا جنگی جنون، ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں جنگی مشقیں

ویب ڈیسک
|
29 May 2025
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں اچانک شہری دفاع اور جنگ کی مشقیں شروع کردی گئیں ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیرانتظام کشمیر اور دوسرے کئی ایسے پاکستانی سرحد سے ملحقہ شہروں میں بدھ کی صبح سرکاری طور پر ’آپریشن شیلڈ‘ کے نام سے حفاظتی مشقوں کا اعلان کیا گیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کو مخصوص حالات کے پیش نظر ملکی سطح پر پلان کیا گیا۔ کا مقصد ہنگامی صورتحال میں مختلف محکموں کی تیاری کا جائزہ لینا ہے۔ اس میں لوگوں کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ وہ بحران کے وقت مناسب حفاظتی انتظام کرسکیں۔‘
اعلامیے کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ان مشقوں کو ’انتظامی وجوہات‘ کے باعث ملتوی کیا گیا اور اگلی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
واضح رہے امیت شاہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی اور پھر دونوں ملکوں میں سیز فائر کے 19 روز بعد جمعرات سے جموں اور پونچھ کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں۔
Comments
0 comment