بھارت میں عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بھارت میں عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

لکھنو کے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوئے۔
بھارت میں عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Webdesk

|

8 Sep 2024

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لکھنو کے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق عمارت گرنے کا واقعہ ہفتے کی شام پیش آیا جبکہ مقامی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور کوشش ہے کہ مزید کوئی شخص ملبے تلے نا دبا ہو۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت 4 سال قبل تعمیر کی گئی تھی، عمارت گرنے کے وقت ایک حصے پر تعمیراتی کام ہورہا تھا۔
جاری تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 3منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور پر ایک موٹر ورکشاپ اور گودام بنا ہوا تھا جبکہ پہلی منزل پر ایک میڈیکل کے سامان کا گودام تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!