بھارت میں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، کس ملک میں کب عید ہوگی؟ جانیے

بھارت میں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، کس ملک میں کب عید ہوگی؟ جانیے

سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں 16 جون کو عید منائی جائےگی
بھارت میں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، کس ملک میں کب عید ہوگی؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

7 Jun 2024

بھارت سمیت کئی ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا جس کے تحت وہاں پر عید الاضحیٰ 17 جون کو منائی جائے گی۔

بھارت میں جامع مسجد دہلی جبکہ لکھنؤ کی شیعہ چاند کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا، اسکے علاوہ بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں بھی چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا، بنگلادیش، ایران، سری لنکا سمیت دیگر ممالک نے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ ملائیشیا، امریکا، کینیڈا میں بھی 17 جون کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔ جبکہ نیوزی لینڈ میں 18 جون اور مصر میں 15 جون کو عید الاضحی منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جس کے تحت مذکورہ ممالک میں یکم ذو الحجہ 8 جون جبکہ عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کینیا، مصر، عمان سمیت دیگر ممالک میں 16 جون 2024 کو عید منائی جائے گی اور مسلمان رب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اپنے جانور رب کی راہ میں قربان کریں گے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!