بھارت میں بے روزگاری، لوڈر کی ملازمت کیلیے 25 ہزار نوجوان درخواست لے کر پہنچ گئے
ویب ڈیسک
|
18 Jul 2024
بھارت میں بے روزگاری کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے جس کا ایک عملی نمونہ ممبئی میں 17 جولائی کو دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ پر لوڈر اور سامان کھینچنے کیلے 2200 ملازمتوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا گیا جس کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 30000 ہزار ہے۔
حیران کن طور پر 25 ہزار سے زائد بھارتی نوجوان ملازمت کے حصول کے لیے درخواستیں لے کر ایئرپورٹ پہنچے۔ انتظامیہ نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے کسی بھی ممکنہ حادثے سے روکنے کیلیے پولیس کو فوری طلب کیا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ سی وی جمع کروا کر چلے جائیں، دوسرے مرحلے میں منتخب لوگوں کو کالز کر کے انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ملازمتوں میں زیادہ تر سامان کو لے جانے والی نوکریاں شامل تھیں ۔ جس کی تنخواہ محض بیس سے تیس ہزار کے درمیان ہے۔
Comments
0 comment