بھارت میں انتخابات، مقبوضہ کشمیر میں ووٹنگ

بھارت میں انتخابات، مقبوضہ کشمیر میں ووٹنگ

ووٹنگ میں مجموعی ٹرن آؤٹ 62.9 فیصد رہا
بھارت میں انتخابات، مقبوضہ کشمیر میں ووٹنگ

Webdesk

|

14 May 2024

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد پہلی بار بھارت کے ساتھ عام انتخابات ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والے لو ک سبھا کے انتخابات کے چوتھے مرحلے میں مقبوضہ کشمیر میں بھی ووٹنگ ہوئی اس کے علاوہ بھارت کی 9 ریاستوں میں 96 نشستوں پر اپنے امیدوار کیلیے حق رائے دہی استعمال کیا۔

ووٹنگ میں  مجموعی ٹرن آؤٹ 62.9 فیصد رہا۔ واضح رہے کہ 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پہلی مرتبہ انتخابات ہوئے جہاں سری نگر کی نشست پر ووٹنگ ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامے کی آڑ میں بھارتی فورسز نے بھاری نفری تعینات کی جبکہ لوگوں کی نگرانی کیلئے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ اور ان کے بیٹے عمر عبداللہ نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!