بھارت میں قرض سے تنگ آکر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی خودکشی

ویب ڈیسک
|
28 May 2025
بھارت میں قرض کی وجہ سے پریشان مقروض خاندان کے 7 افراد نے زہر کھاکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ڈہرادون سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد پر نے پنچکولہ شہر میں کار میں زہر کھا کر اجتماعی خودکشی کی۔
مرنے والوں میں 42 سالپ پربین متل، بیوی، دو بیٹیاں اور بیٹے سمیت متل کے والدین بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق متوفی خاندان مذہبی پروگرام میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ راستے میں یہ ہولناک قدم اٹھایا گیا۔
عینی شاہد جس کی شناخت پنیت رانا کے نام سے ہوئی اُس نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے کار میں بے حال افراد کو دیکھ کر مددگار پولیس کو اطلاع دی۔
اُن کے مطابق جب میں نے دیگر لوگوں کے ساتھ ملکر مرد کو گاڑی سے نکالا تو وہ مسلسل الٹیاں کررہا تھا اور حالت غیر ہورہی تھی، مرنے والے نے بتایا کہ ہم قرض میں ڈوب چکے ہیں اور زہر کھا لیا ہے۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کار سے خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔
Comments
0 comment