بھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں ہلاکتیں
شدید بارشوں کے باعث زمین تودے گرنے، آسمانی بجلی اور سیلاب سے پچھلے 3 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

Webdesk
|
2 Jun 2025
نئی دہلی: بھارتی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث زمین تودے گرنے، آسمانی بجلی اور سیلاب سے پچھلے 3 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
اروناچل پرادیش اور آسام میں دریاوں کے کنارے اور پانی سے نچلی سطح پر رہنے والوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔آسام کے 10 مرکزی دریاوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اونچی ہے۔
ادھر ارونا چل پردیش کے رکن اسمبلی کرن رجوجو کا دعوی ہے کہ ریاست میں ریکارڈ مون سون بارش بارشیں ہوئی ہیں۔
Comments
0 comment