بھارت میں شوہر کی سفاکیت، بیوی کو قتل کر کے لاش کے ساتھ سیلفی واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگا دی

بھارت میں شوہر کی سفاکیت، بیوی کو قتل کر کے لاش کے ساتھ سیلفی واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگا دی

واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا
بھارت میں شوہر کی سفاکیت، بیوی کو قتل کر کے لاش کے ساتھ سیلفی واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگا دی

ویب ڈیسک

|

1 Dec 2025

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سفاک شخص نے اپنی علیحدہ رہنے والی اہلیہ کو ویمنز ہاسٹل میں گھس کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شری پریا نامی خاتون ایک نجی فرم میں ملازمت کر رہی تھی اور گھریلو تنازعات کے باعث کچھ عرصے سے اپنے شوہر بالاموروگن سے الگ رہ رہی تھی۔

واقعہ اتوار کی دوپہر پیش آیا جب بالاموروگن بیوی سے بات چیت کے بہانے ہاسٹل پہنچا۔ ملاقات کے دوران جھگڑا بڑھا اور اسی دوران اس نے ساتھ لایا ہوا دھار دار ہتھیار نکال کر خاتون پر حملہ کر دیا، جس سے وہ موقع پر جان کی بازی ہار گئی۔

حیران کن طور پر ملزم نے قتل کے فوراً بعد مقتولہ کی لاش کے ساتھ سیلفی لے کر اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر پوسٹ بھی کی اور اس میں اہلیہ پر "دھوکا دینے" کا الزام عائد کیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو بیوی کے کسی اور شخص سے تعلقات ہونے کا شبہ تھا۔ واقعے کے بعد بالاموروگن نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!