بھارت میں طیارہ حادثہ،مہارشٹر کے نائب وزیراعلی سمیت 6 ہلاک

بھارت میں طیارہ حادثہ،مہارشٹر کے نائب وزیراعلی سمیت 6 ہلاک

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں
بھارت میں طیارہ حادثہ،مہارشٹر کے نائب وزیراعلی سمیت 6 ہلاک

ویب ڈیسک

|

28 Jan 2026

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بدھ کے روز ایک افسوسناک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک نجی چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے میں اجیت پوار، ان کے دو اسٹاف ممبران اور دو کریو ارکان سوار تھے۔ ابتدائی بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجیت پوار ممبئی سے اپنے آبائی علاقے بارامتی جا رہے تھے، جہاں وہ بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے والے تھے۔ طیارے نے بارامتی کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم وہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

اجیت پوار کا شمار مہاراشٹر کے بااثر سیاسی خاندانوں میں ہوتا تھا اور وہ ریاستی حکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اہم اتحادی سمجھے جاتے تھے۔ سنہ 2023 میں انہوں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے علیحدگی اختیار کر کے بی جے پی کی قیادت میں بننے والے اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی۔

حادثے کے مقام سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں کھلے میدان میں جلتے ملبے سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حادثے پر گہرے رنجیدہ ہیں اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!