بھارت نے ایرانی بندرگاہ کا کنٹرول 10 سال کیلیے سنبھال لیا

بھارت نے ایرانی بندرگاہ کا کنٹرول 10 سال کیلیے سنبھال لیا

بھارت گوادر اور کراچی سے گزرے بغیر وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل کرسکے گا
بھارت نے ایرانی بندرگاہ کا کنٹرول 10 سال کیلیے سنبھال لیا

Webdesk

|

14 May 2024

بھارت نے ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد دس سال کیلیے چاربہار بندرگاہ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا جس کے بعد انڈیا پاکستان سے گزرے بغیر وسطی ایشیا تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی پابندی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے بھارت اور ایران نے چار بہار بندگاہ کی تعمیر اور دس سال کیلیے انتظامی امور حوالے کرنے کے معاہدے پر تہران میں پیر کے روز دستخط کیے۔

ایرانی حکام کے مطابق بھارت چابہار  منصوبے کے  لیے 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا۔ بندرگاہ کے ذریعے بھارت ایران، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک تک  تجارت کا موقع دستیاب ہوگا۔

امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی بندرگاہ چابہار کا کام سست روی کا شکار تھا تاہم اب امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ترقیاتی کام تیزی سے ہوگا اور بندگارہ آپریشنل ہوجائے گی۔

چابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے گزرے  بغیر ہی وسطی ایشیائی ممالک تک جاسکے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!