بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، نیوی افسر اور اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، نیوی افسر اور اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

بھارتی نیوی کے مطابق واقعہ تجرباتی آزمائش کے دوران پیش آیا ہے
بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، نیوی افسر اور اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2024

ممبئی میں بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ بے قابو  ہو کر مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کے افسر، دو اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

بھارتی نیوی کی اسپیڈ بوٹ کے انجن کی آزمائش جاری تھی کہ اس دوران وہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر مسافر کشتی سے جاکر ٹکرائی۔

اس کشتی میں کم از کم 110 افراد سوار تھے جس میں سے 9 ہلاک جبکہ 101 کو بچا لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسپیڈ بوٹ پر سوار بحریہ کا ایک افسر اور 2 ملازمین ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!