بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع، کراچی لینڈنگ سے انکار

بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع، کراچی لینڈنگ سے انکار

احمد آباد سے لندن جانے والے انڈین مسافر طیارے میں بم کی اطلاع کے بعد بھارت میں سراسیمگی پھیل گئی۔
بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع، کراچی لینڈنگ سے انکار

Webdesk

|

24 Oct 2024

احمد آباد: ہندوستان کے شہر احمد آباد سے لندن جانے والے بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع پر احمد آباد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا، جس کے بعد طیارہ افغانستان روانہ کردیا گیا۔

احمد آباد سے لندن جانے والے انڈین مسافر طیارے میں بم کی اطلاع کے بعد بھارت میں سراسیمگی پھیل گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق احمد آباد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کراچی ریجن ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا جس کے بعد پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی کپتان سے ریڈیو کمیونیکیشن کیا۔

بھارتی طیارے کے کپتان نے کہا کہ میں پرواز کو ہینڈل کر لوں گا اور جہاز کو اس کی منزل لندن میں ہی اتاروں گا۔

اس کے بعد کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انٹرنیشنل ایوی ایشن قوانین کے تحت کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے اس کو پاکستانی حدود سے گزارا اور طیارہ افغنستان کی جانب چلا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!