بنگلا دیش میں آئندہ سال انتخابات کا اعلان

بنگلا دیش میں آئندہ سال انتخابات کا اعلان

بنگلادیش میں انتخابات اپریل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں کسی بھی دن ہوں گے۔
بنگلا دیش میں آئندہ سال انتخابات کا اعلان

Webdesk

|

6 Jun 2025

قوم سے خطاب میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے آئندہ سال ملک میں انتخابات کا اعلان کردیا۔

محمد یونس کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ بنگلادیش میں انتخابات اپریل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں کسی بھی دن ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ بنگلادیش کا الیکشن کمیشن آنے والے دنوں انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت نے اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے مینڈیٹ پر ملک کا انتظام سنبھالا تھا اور  آئندہ عید الفطر تک ملک میں انصاف اور اصلاحات کے حوالے سے قابل قبول حد تک کام مکمل ہوچکا ہوگا۔

محمد یونس اس سے قبل متعدد مرتبہ یہ کہتے رہے ہیں کہ بنگلادیش میں انتخابات دسمبر 2025سے جون 2026 کے درمیان کروائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں رواں سال اگست میں پرتشدد عوامی انقلاب کے بعد وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد  نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلادیش کا عبوری سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!