بنگلادیشی حکومت کا جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

بنگلادیشی حکومت کا جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ان جماعتوں پر پابندی کا فیصلہ 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس میں ہوا۔
بنگلادیشی حکومت کا جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Webdesk

|

30 Jul 2024

بنگلادیشی حکومت نے بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے جماعت اسلامی بنگلادیش اور طلبہ تنظیم اسلامی چھاترو شبر پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان جماعتوں پر پابندی کا فیصلہ 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس میں ہوا۔

بنگلادیشی وزیر قانون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پابندی کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے آج وزیر داخلہ سے مشاورت ہوگی جس کے بعد کل ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جماعت اسلامی بنگلادیش اور اسلامی چھترو شبر پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنماں نے حکومتی فیصلے کو غیر قانونی، غیر آئینی اور ماورائے عدالت قدم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی الیکشن کمیشن 2018 میں جماعت اسلامی بنگلادیش کی رجسٹریشن منسوخ کرچکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!