براہ راست مذاکرات کے اگلے ہی روز ڈرون حملہ، متعدد ہلاکتیں

براہ راست مذاکرات کے اگلے ہی روز ڈرون حملہ، متعدد ہلاکتیں

حملے میں 9 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں
براہ راست مذاکرات کے اگلے ہی روز ڈرون حملہ، متعدد ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

17 May 2025

یوکرین کے شمال مشرقی علاقے سومی میں ایک روسی ڈرون حملے میں ایک مسافر بس تباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

 یہ حملہ اس وقت ہوا جب دونوں ممالک کے درمیان کئی سال بعد پہلی بار براہ راست امن مذاکرات ہوئے تھے۔  

یوکرین کے حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ روسی دفاعی وزارت کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرینی فوجی سازوسامان کو نشانہ بنایا تھا۔  

یوکرین کی نیشنل پولیس نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں اس حملے کو "ایک سفاکانہ جنگی جرم" قرار دیتے ہوئے تباہ شدہ بس کی تصاویر شیئر کیں۔

 یوکرینی وزیر خارجہ آندرئی سائبہا نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "جان بوجھ کر کیا گیا وحشیانہ جنگی جرم" قرار دیا اور روسی صدر ولادیمیر پوتن پر "شہریوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے" کا الزام لگایا۔  

روس کی خبررساں ایجنسی ٹاس نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ روسی ڈرونز نے سومی میں یوکرینی فوجی سازوسامان کے جمع ہونے والے مقام کو نشانہ بنایا تھا۔ روس فروری 2022 میں یوکرین پر مکمل حملے کے بعد سے شہریوں کو نشانہ بنانے سے انکار کرتا آیا ہے، حالانکہ اس دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!