برطانوی عدالت نے پاکستانی شہری کو قید کی سزا کس جرم میں سنائی؟

برطانوی عدالت نے پاکستانی شہری کو قید کی سزا کس جرم میں سنائی؟

انجم چوہدری کی رہائی اب 85 برس کی عمر میں ہی ممکن ہوسکے گی
برطانوی عدالت نے پاکستانی شہری کو قید کی سزا کس جرم میں سنائی؟

ویب ڈیسک

|

31 Jul 2024

برطانیہ کی عدالت نے  دہشت گردی کا الزام ثابت ہونے پر پاکستانی نژاد انجم چوہدری کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق انجم چوہدری کو 26 سال قید  کی سزا دہشت گردی ک ا الزام ثابت ہونے پر  سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انجم چوہدری پر شدت پسند تنظیم المہاجرون کی سربراہی کا الزام ہے، انہیں گزشتہ برس 17 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

انجم چوہدری کی رہائی اب 85 برس کی عمر میں ہی ممکن ہوسکے گی۔ اُن پر دہشت گرد تنظیم کو ہدایات دینے کا مقدمہ وولچ کراؤن کورٹ  میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انجم چوہدری کو خود کو بے گناہ ثابت کرنے کا بھرپور موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم وہ اپنے دفاع میں ناکا مرہے اور المہاجرون نامی تنظیم کو بطور نگراں سربراہ ہدایات دینے کا اعتراف بھی کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انجم چوہدھری کو 2016 میں داعش کی حمایت کے جرم میں بھی سزا سنائی گئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!