برطانوی ریڈیو پر بادشاہ چارلس کے انتقال کا اعلان

برطانوی ریڈیو پر بادشاہ چارلس کے انتقال کا اعلان

چینل نے خبر نشر ہونے کے فوری بعد ہی معذرت بھی کی
برطانوی ریڈیو پر بادشاہ چارلس کے انتقال کا اعلان

ویب ڈیسک

|

21 May 2026

برطانیہ کے ایک ریڈیو اسٹیشن کی جانب سے تکنیکی خرابی کے باعث بادشاہ کنگ چارلس سوم کی موت کا غلط اعلان نشر ہونے پر سننے والوں میں حیرت اور تشویش پھیل گئی۔

برطانوی ریڈیو اسٹیشن Radio Caroline نے معمول کی نشریات اچانک روک کر “گاڈ سیو دی کنگ” نشر کیا، جس کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا کہ شاہِ برطانیہ انتقال کرگئے ہیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سب “ڈیتھ آف اے مونارک” پروٹوکول غلطی سے فعال ہونے کے باعث ہوا۔

اسٹیشن کے منیجر پیٹر مور نے بعد ازاں آن ایئر معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث یہ غلط اعلان نشر ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس غلطی سے پیدا ہونے والی پریشانی پر شاہی خاندان اور سامعین سے معذرت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کنگ چارلس اس وقت کینسر کے علاج سے گزر رہے ہیں، تاہم اعلان کے وقت وہ شمالی آئرلینڈ میں مختلف تقریبات میں شریک تھے۔ بعد ازاں انہیں خوشگوار موڈ میں عوامی تقریب کے دوران بھی دیکھا گیا جہاں انہوں نے مزاحیہ انداز میں ایک سیگل پرندے کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

ریڈیو اسٹیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں ایسی غلطی سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور بادشاہ کا کرسمس پیغام آئندہ بھی نشر کیا جاتا رہے گا۔

یاد رہے کہ ریڈیو کیرولین 1964 میں ایک پائریٹ ریڈیو اسٹیشن کے طور پر شروع ہوا تھا اور اسے برطانوی نشریاتی تاریخ میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!