برطانیہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان

برطانیہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان

جائزے میں سامنے آیا کہ اسرائیل کو بعض ہتھیاروں کی فروخت سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔
برطانیہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان

Webdesk

|

3 Sep 2024

لندن: برطانیہ نے اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ برطانیہ کے اسلحے کے برآمدی لائسنسوں کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ جائزے میں سامنے آیا کہ اسرائیل کو بعض ہتھیاروں کی فروخت سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا اسرائیل کو 350 میں سے 30 کے قریب اسلحہ لائسنس معطل کر دییجائیں گے، ایسے تنازع کے سبب حکومت کا فرض ہے کہ برآمدی لائسنسوں کا جائزہ لے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!