برطانیہ میں بچوں کے فیسٹیول پر 17 سالہ چاقو بردار شخص کا حملہ، ہلاکتیں

برطانیہ میں بچوں کے فیسٹیول پر 17 سالہ چاقو بردار شخص کا حملہ، ہلاکتیں

پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا جبکہ زخمی ہونے والے 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے
برطانیہ میں بچوں کے فیسٹیول پر 17 سالہ چاقو بردار شخص کا حملہ، ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

30 Jul 2024

برطانیہ کے شمال مغربی علاقے ساؤتھ پورٹ میں ایک فیسٹیول کے دوران چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 بچے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ تھیم ایونٹ کے دوران ایک چاقو بردار شخص نے عوام میں گھس کر حملہ کیا جس کی زد میں 8 بچوں سمیت 13 افراد آئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ان میں سے دو بچے موقع پر ہی زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے حملے کی اطلاع ملتے ہی ایکشن لیتے ہوئے موقع سے 17 سالہ مبینہ حملہ آور سمیت تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

مرسی سائیڈ پولیس کی چیف کانسٹیبل سرینا کینیڈی نے بتایا کہ ’’زخمی ہونے والے بالغ شہری بہادری کے ساتھ بچوں کو بچانے کی کوشش کررہے تھے جبکہ حملے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی‘‘۔

آن لائن پوسٹ کیے گئے ایک اشتہار میں اس تقریب کو چھ سے گیارہ سال کی عمر کے بچوں کے لیے یوگا اور ڈانس ورکشاپ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ مرسی سائیڈ پولیس نے کہا کہ حملے کا مقصد واضح نہیں ہے لیکن اس کا دہشت گردی سے متعلق خیال نہیں کیا جا رہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!