برطانیہ میں دہائی کی شدید ترین برفباری

برطانیہ میں دہائی کی شدید ترین برفباری

سو میل کی رفتار سے طوفانی ہواں نے موسم کو مزید سخت اور مشکل بنادیا ہے
برطانیہ میں دہائی کی شدید ترین برفباری

Webdesk

|

9 Jan 2026

لندن: برطانیہ کو برفانی طوفان گوریٹی کی یلغار کا سامنا ہے جہاں ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سو میل کی رفتار سے طوفانی ہواں نے موسم کو مزید سخت اور مشکل بنادیا ہے جبکہ ہزاروں صارفین بجلی سے بھی محروم ہیں۔

ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں طوفان گوریٹی کے لیے ایمبر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔برمنگھم ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے رن وے بند کرنا پڑگیا۔ کارنوال میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس کے باعث درخت اکھڑ گئے۔

حکام کی جانب سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں لندن میں بھی سخت موسم کے سبب شہری گھروں میں محصور ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!