برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی شہری گرفتار

برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی شہری گرفتار

این سی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی شہری کو گرفتار کیا
برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی شہری گرفتار

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2025

برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک 29 سالہ بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) اور ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے برمنگھم کے علاقے ہینڈزورتھ میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص پر غیر قانونی طور پر لوگوں کو برطانیہ لانے میں سہولت فراہم کرنے کا شبہ ہے۔ ملزم اس وقت پولیس تحویل میں ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے متعدد الیکٹرانک آلات بھی قبضے میں لے لیے ہیں تاکہ اسمگلنگ نیٹ ورک اور اس کے ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

برطانوی حکام کے مطابق ملزم ایک ایسے مجرمانہ گروہ کا حصہ ہو سکتا ہے جو غیر قانونی طریقوں سے افراد کو برطانیہ پہنچانے میں ملوث ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!