برٹش ایئرویز نے اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کردیں
Webdesk
|
25 Sep 2024
لندن: برٹش ایئرویز نے جمعرات تک اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برٹش ایئر ویز کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال پر تل ابیب کیلئے 26 ستمبر تک تمام پراوزیں منسوخ کررہے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز کا فلائٹ آپریشن لبنان میں نہیں ہوتا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ کو مسلسل خوفناک صورتحال کا سامنا ہے، دنیا طوفان کی زد میں ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو حق ہے وہ یقینی بنائے کہ اس پر دوبارہ حملہ نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا 7 اکتوبر کے حملوں کو نظر انداز نہیں کرسکتی، لبنان اسرائیل تنازع کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے، خطے کو لپیٹ میں لینے والی جنگ کو روکنے کیلیے پرعزم ہوں۔
Comments
0 comment