بی جے پی رہنما کی بس کو حادثہ، مسافر جلکر بھسم ہوگئے

بی جے پی رہنما کی بس کو حادثہ، مسافر جلکر بھسم ہوگئے

حادثے میں 13 مسافر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے
بی جے پی رہنما کی بس کو حادثہ، مسافر جلکر بھسم ہوگئے

ویب ڈیسک

|

29 Dec 2023

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں مودی جماعت کے رہنما دھرمندر کی زیر ملکیت مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 13 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما کی زیر ملکیت گاڑی میں تیس مسافر سوار تھے جو گونا سے آرون جارہی تھی، اس دوران وہ ہائی وے پر ٹرک سے ٹکرائی جس کے بعد اُس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس کی فٹنس اور انشورنس ایکسپائر ہوچکی تھی لیکن پھر بھی مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر اسے چلایا جا رہا تھا جب کہ 2021 سے ٹیکس بھی ادا نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی رہنما کی گاڑی کا پولیس نے تعلقات کی وجہ سے چالان کیا اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

وزیراعلیٰ مدھیا پردیش موہن یادو نے حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا جب کہ حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 4 لاکھ روپے اور ہر ایک زخمی کے لیے 50 ہزار روپے معاوضے کا اعلان کیا ۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!