بی جے پی اتحاد نے سادہ اکثریت حاصل کرلی، مودی تیسری بار وزیراعظم بننے سے ایک قدم دور

بی جے پی اتحاد نے سادہ اکثریت حاصل کرلی، مودی تیسری بار وزیراعظم بننے سے ایک قدم دور

کانگریس اور اتحادی جماعتوں نے 215 نشستیں جیت لیں
بی جے پی اتحاد نے سادہ اکثریت حاصل کرلی، مودی تیسری بار وزیراعظم بننے سے ایک قدم دور

ویب ڈیسک

|

4 Jun 2024

بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے گروپ این ڈی اے نے سادہ اکثریت حاصل کرلی، جس کے بعد نریندر مودی تیسری بار وزیراعظم بننے سے صرف ایک قدم دور رہ گئے ہیں۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اب تک کے نتائج کے مطابق 543 نشستوں میں سے بی جے پی اور اتحاد کو 291 پر کامیابی ملی جبکہ 5 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کانگریس اور دیگر جماعتوں کے اتحاد انڈیا نے اب تک 215 نشتیں جیت لیں اور اُسے 15 پر برتری حاصل ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں نے 17 نشستیں حاصل کیں اور انہیں ایک پر برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پہلی بار بھارتیہ جنتا پارٹی کو ریاست اڑیسہ اور کیرالہ میں بھی واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے۔

نریندر مودی نے اپنی جیت کو عوام اور اپنی آنجہانی والدہ کے نام کرتے ہوئے اسے ’دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی جیت‘ قرار دیا ہے۔

اُدھر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ ہم نے الیکشن صرف بی جے پی نہیں بلکہ سرکاری مشینری، ریاستی اداروں، ایجنسیز کے خلاف لڑا جبکہ عدالتیں بھی ہمارے خلاف تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!