بین الاقوامی برادری اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرے، سپین کا مطالبہ

بین الاقوامی برادری اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرے، سپین کا مطالبہ

واضح رہے کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں۔
بین الاقوامی برادری اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرے، سپین کا مطالبہ

Webdesk

|

13 Oct 2024

میڈرڈ: سپین کے وزیراعظم نے ان تمام ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ روکنے کی اپیل کی ہے جن کا اسلحہ اسرائیل بین الاقوامی قانون کے خلاف غزہ میں جاری جنگ اور لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم سپین پیڈرو سانچیز نے لبنانی سرحد پر اسرائیل کی طرف سے امن فورس پر گولے داغے جانے کی مذمت کی اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کر دے۔

واضح رہے کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!