بیوی کو نشہ آور مشروب پلا کر 72 افراد سے زیادتی کروانے والا ملزم گرفتار
ویب ڈیسک
|
4 Sep 2024
فرانس میں بیوی کو نشہ آور مشروب پلا کر 70 سے زائد زائد مردوں سے زیادتی کروانے والے درندہ صفت شوہر کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی سے انتقام لینے کے لیے اُسے نشہ آور مشروب پلایا اور پھر 72 مردوں سے 92 بار زیادتی کروائی، اس کے ساتھ اُس نے ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں جنہیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو اُس نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کیا، جب کمپیوٹر کی تلاشی لی گئی تو اُس میں سے بیوی کی 20 ہزار سے زائد برہنہ تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئیں۔
ملزم کی شناخت پر پولیس نے زیادتی کرنے والے 51 افراد کو شناخت کی جن کی عمریں 26 سے 74 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، ان ملزمان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی عمر 71 سال ہے اور وہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم بھی ہے۔
ملزم نے اپنی بیوی کو اتنی بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات کھلائیں کہ وہ کومہ میں چلی گئی ہے اور ڈاکٹرز نے اُس کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ ’ہم نے جوڑے کی امیدوں کو پورا کرنے کیلیے ایسا کیا اور ہمیں خاتون کے بے ہوش ہونے کا کوئی علم نہیں تھا اور نہ ہی اس کے پیچھے چھپے مقصد سے واقف تھے‘۔
متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ مجھے 10 سال تک معلوم نہ ہوسکا کہ میرے ساتھ ساتھ کیا ہوتا رہا۔ 2020 میں جب پہلی بار معلوم ہوا تو میں اپنے ہوش کھو بیٹھی تھی۔ خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نشہ آور اشیا اتنی مقدار میں دی جاتی تھیں کہ میری موکلہ کئی گھنٹے مکمل بے ہوش رہتیں۔
جج سے درخواست کی گئی اس کیس کی سماعتیں کھلی عدالت میں ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس جرم کا پتا چلے تاکہ لوگ جانیں کہ اپنا قریبی بھی کیا کچھ کر سکتا ہے اور کیسے احتیاط برتنی ہے۔ ملزم نے عدالت میں بتایا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے اور یہ عمل ناقابل معافی ہے، جنسی زیادتی کرنے والے 51 ملزمان میں سے 30 کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
عدالت نے خاتون کی وکیل کی درخواست قبول کرتے ہوئے مقدمے کی کھلی سماعت کی منظوری دیدی جو 20 دسمبر تک جاری رہے گی، دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور پھر دسمبر میں سزا کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملزم کو گھناؤنے جرم پر زیادہ سے زیادہ 20 سال قید ہوگی۔
Comments
0 comment