بیوی کیساتھ ناجائز تعلق کا شبہ، شوہر نے کزن کو قتل کردیا

بیوی کیساتھ ناجائز تعلق کا شبہ، شوہر نے کزن کو قتل کردیا

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش برآمد کی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا
بیوی کیساتھ ناجائز تعلق کا شبہ، شوہر نے کزن کو قتل کردیا

Webdesk

|

23 Nov 2025

پونے : بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلق کے شبہ میں اپنے کزن کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے پہاڑی علاقے میں پھینک دی،مقتول کی شناخت اجے کمار گنیش پنڈت کے طور پر ہوئی ہے، ملزم اشوک پنڈت ہے۔

پولیس کے مطابق اشوک نے اپنی بیوی کے چیٹ میسجز پڑھے اور اسے اپنے کزن کے ساتھ مبینہ تعلق کے بارے میں علم ہوا۔ یہ تعلق بے نقاب ہونے پر اجے کمار تعمیراتی سائٹ چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہو گیا، لیکن اشوک نے اسے ڈھونڈ نکالا۔

پولیس کے مطابق اشوک نے اجے کمار پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، پھر لاش کو بوری میں ڈال کر قریبی جنگل میں پھینک دیا۔علاقہ مکینوں نے جنگل کے قریب ایک بوری مشکوک حالت میں دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش برآمد کی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!