1 hour ago
چین کا ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف
Webdesk
|
21 May 2026
چین نے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی “منصفانہ اور متوازن” سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت کردار ادا کررہا ہے، جبکہ چین اسلام آباد کی سفارتی کاوشوں کو اہم سمجھتا ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں تحمل اور توازن کا مظاہرہ کیا ہے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔ چین نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ تمام فریق جنگ بندی اور بات چیت کے راستے کو اختیار کریں گے تاکہ خطے میں استحکام بحال ہوسکے۔
رپورٹس کے مطابق چین اور پاکستان اس سے قبل بھی ایران سے متعلق کشیدگی میں سفارتی رابطے اور امن تجاویز پر مشاورت کرتے رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے متعدد مواقع پر خطے میں جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارتکاری کو ہی واحد حل قرار دیا ہے۔
Comments
0 comment