چین کے کالج میں چاقو حملے سے 8 افراد ہلاک، 17 زخمی

چین کے کالج میں چاقو حملے سے 8 افراد ہلاک، 17 زخمی

مشتبہ طالب علم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس نے اپنے فعل کا اعتراف کیا ہے۔
چین کے کالج میں چاقو حملے سے 8 افراد ہلاک، 17 زخمی

Webdesk

|

17 Nov 2024

چین کے مشرقی علاقے میں واقع ووکیشنل کالج میں ایک افسوسناس واقعہ پیش آیا، سابق طالب علم کے چاقو کے حملے میں 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر ووکسی کے علاقے یکشنگ میں ووکسی ووکیشنل کالج آف آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی میں سابق طالب علم میں حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق طالب علم کو بظاہر اپنا گریجویشن کا سرٹیفکیٹ نہ ملنے اور امتحان میں ناکام ہونے پر غصہ تھا اور اسی کے نتیجے میں انہوں نے ووکیشنل کالج میں طلبہ پر چاقو سے حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ طالب علم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس نے اپنے فعل کا اعتراف کیا ہے۔

یکشنگ پبلک سیکیورٹی بیورو کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کی شناخت 21 سالہ شو کے نام سے ہوئی ہیجس نے رواں برس کالج میں گریجویشن کا امتحان دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!