7 hours ago
دبئی میں رمضان کے دوران بھیک مانگنے پر سخت پابندی، کتنی سزا ہوگی

ویب ڈیسک
|
28 Feb 2025
دبئی پولیس نے رمضان کے دوران بھیک مانگنے اور جعلی خیراتی اسکیموں کے خلاف اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
دبئی میں "ایک باشعور معاشرہ، بھیک مانگنے سے پاک" مہم کا مقصد بھیک مانگنے کا خاتمہ، عوام میں آگاہی پیدا کرنا، اور عطیات کو مستحق اور مجاز خیراتی اداروں تک پہنچانے کیلیے مہم شروع کی گئی کء۔
گزشتہ سال دبئی پولیس نے کم از کم 384 افراد کو بھیک مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا، جن میں سے 99% پیشہ ور بھیکاری تھے۔
یہ پیشہ ور بھیکاری اکثر کمزور افراد کو مساجد یا طبی علاج کے لیے جعلی اپیلز بنا کر دھوکہ دیتے ہیں۔
یہ مہم عوام کو ان اسکیموں کے خطرات سے آگاہ کرنے اور صرف مجاز خیراتی اداروں کے ذریعے عطیات دینے کی ترغیب دیتی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنا غیر قانونی ہے، جس کی سزا میں 5,000 درہم جرمانہ اور کم از کم تین ماہ قید شامل ہیں۔ یہی سزا منظم بھیک مانگنے اور غیر مجاز فنڈ ریزنگ پر بھی عائد ہوتی ہے۔
دبئی پولیس نے رمضان کے دوران بھیک مانگنے کے خلاف کارروائی کے لیے آر ٹی اے، دبئی میونسپلٹی، اور آئی اے سی اے ڈی جیسے اہم اداروں کے ساتھ شراکت کی ہے۔
رمضان کے دوران خیرات کا رجحان بڑھنے کی وجہ سے بھیکاری اس روحانی مہینے کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
بریگیڈیر علی سالم الشامسی نے بتایا کہ بھیکاری رمضان کی سخاوت کی فضا کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور کمزور افراد جیسے بچوں اور بوڑھوں کو استعمال کرتے ہیں۔ وہ جعلی بیماریوں یا چوٹوں کا بہانہ بنا کر جعلی خیراتی اپیلیں کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین اکثر بچوں کو جذباتی ہیرا پھیری کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ یہ مہم دو اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی: عوامی مقامات پر بھیک مانگنا اور آن لائن خیراتی اسکیموں کے ذریعے دھوکہ دہی۔
متحدہ عرب امارات میں منظم بھیک مانگنے پر سخت سزائیں عائد کی گئی ہیں۔ منظم بھیک مانگنے والے گروپوں کے ارکان کو کم از کم چھ ماہ قید اور کم از کم 100,000 درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔
بھیک مانگنے کے لیے افراد کی اسمگلنگ کرنے والوں کو بھی اسی طرح کی سزا دی جائے گی، جبکہ منظم بھیک مانگنے میں شامل شرکاء کو تین ماہ قید اور کم از کم 5,000 درہم جرمانہ ہو گا۔
Comments
0 comment