2 hours ago
دبئی ایئر شو میں طیارہ تباہ ہونے کے بعد بھارت کا بڑا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
21 Nov 2025
دبئی ایئر شو میں فضائی مظاہرے کے دوران بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ جنگی طیارہ تیاجس تباہ ہونے کے بعد بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی ایئر فورس کے مطابق مظاہرے کے دوران طیارہ اچانک کنٹرول کھو بیٹھا اور تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بھارتی فضائیہ نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔
تیجاس، جسے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) نے تیار کیا تھا، گزشتہ کئی برسوں سے کارکردگی اور تکنیکی بھروسے کے حوالے سے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتا رہا ہے۔
یہ طیارہ 4.5 جنریشن کی کیٹیگری میں شمار ہوتا ہے اور اسے جدید لڑاکا طیاروں میں شامل کیا جاتا ہے۔ حادثے میں تباہ ہونے والا یہ یونٹ 2016 سے بھارتی فضائیہ کے فلیٹ کا حصہ تھا۔
حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ واضح کرے کہ بین الاقوامی ایئر شو میں جدید طیارہ کیوں ناکام ہوا اور آیا یہ مسئلہ تکنیکی تھا یا کسی انسانی غلطی کا نتیجہ۔
Comments
0 comment