1 hour ago
دبئی ایئرشو میں بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
ویب ڈیسک
|
21 Nov 2025
دبئی ایئر شو میں بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارہ تیجس حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کے پائلٹ کی موت واقع ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا، جب تیجس ایئر شو کے دوران ایروبیٹک اسٹنٹ کر رہا تھا۔ اسی دوران طیارہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ فلائٹ ڈیمونسٹریشن کے دوران پیش آیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اپنے طیارے کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
BREAKING NEWS 🚨
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) November 21, 2025
Indian Tejas fighter crashes at Dubai Air Show during air display. #DubaiAirShow pic.twitter.com/GsoasbyXLh
Comments
0 comment