1 hour ago
دبئی ایئرشو میں بھارت کا جنگی طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں
ویب ڈیسک
|
21 Nov 2025
دبئی ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہونے والے بھارتی جنگی طیارے تیجس کے حادثے کی ممکنہ تکنیکی خرابیاں سامنے آئی ہیں۔
ایوی ایشن کے ماہرین کے مطابق طیارے کے مختلف حصوں میں ساختی مسائل، کنٹرول سسٹم کی ناکامی، انجن یا پاور پلانٹ میں خرابی اور الیکٹریکل سسٹمز کی ناکامی اہم وجوہات ہو سکتی ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ طیارے کے وِنگ، ٹیل پلین، ایلیرون، ایلیویٹر اور روڈر میں دراڑیں یا ڈھیلے ہِنجز، ہائی جی منووَر کے دوران فیول یا آئل سسٹم کی خرابی، پروپیلر یا روٹر میں مسئلہ، اور جدید ائیروبٹک سسٹمز جیسے آٹو اسٹیبلٹی یا فلائٹ کنٹرول کا ناکام ہونا حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایونکس سسٹم کی خرابی، کینوپی کا الگ ہونا، ہائی اسپیڈ ایروڈائنامک فیلئر اور انسٹرومنٹیشن میں غلطی بھی طیارے کے تباہ ہونے کے امکانات میں شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے بعد ہی طیارے کے گرنے کی اصل وجہ واضح ہو سکے گی، تاہم ابتدائی تخمینے کے مطابق یہ ممکنہ تکنیکی نقصات کی وجہ سے پیش آیا۔
Comments
0 comment