2 hours ago
دبئی ایئرشو میں تباہ ہونے والے کھروبوں روپے مالیت کے بھارتی طیارے کی اصل قیمت آپ کو حیران کردے گی
ایئرشو کے دوران بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے
ویب ڈیسک
|
21 Nov 2025
بھارتی کا جنگی طیارہ تیجاس دبئی ایئر شو میں پرواز کے دوران گر کر تباہ جبکہ پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ دبئی کے وقت کے مطابق ڈھائی بجے دوپہر کے قریب پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر اس طیارے تیجاس کی آخری پرواز اور تباہی کے مناظر کی متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
بھارتی ایئرفورس نے طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ فضائی بیڑے میں 2016 سے شامل تھا اور اس کی قیمت 7 ارب 3 کروڑ امریکی ڈالر تھی جو پاکستانی روپے کے حساب سے 19 کھرب 86 ارب 67 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
Comments
0 comment