داڑھی نہ رکھنے پر افغان سیکیورٹی فورس کے 280 اہلکار برطرف

داڑھی نہ رکھنے پر افغان سیکیورٹی فورس کے 280 اہلکار برطرف

افغانستان میں طالبان حکومت نے سرکاری ملازمین کیلیے داڑھی کو لازمی قرار دیا ہے
داڑھی نہ رکھنے پر افغان سیکیورٹی فورس کے 280 اہلکار برطرف

ویب ڈیسک

|

21 Aug 2024

افغان طالبان نے داڑھی نہ رکھنے پر سیکیورٹی فورس کے 280 سے زائد اہلکاروں کو برطرف کردیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امارات اسلامیہ حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی ’نیکی کی ترغیب اور برائی سے روکنے‘ والی وزارت نے مذکورہ اہلکاروں کی برطرفی کی سفارش کی تھی۔

افغان طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سرکاری ملازمین کیلیے نماز کے ساتھ داڑھی کو بھی لازمی قرار دیا اور خلاف ورزی پر سزائیں دینے کا اعلان کیا تھا۔

داڑھی نہ رکھنے پر امارات اسلامیہ کی امر بالمعروف ونہی عن المنکر کمیٹی کی سفارش پر وزارت داخلہ نے 280 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے نئی مثال قائم کی اور باقیوں کو احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!