دریا سے لے کر سمندر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے گا، آیت اللہ خامنہ ای
Webdesk
|
23 May 2024
آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان سامنے آگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دریا سے لے کر سمندر تک فلسطینی ریاست کے قیام کو تسلیم کیا جائے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح موسیٰ علیہ السلام کی والدہ سے کیے گئے قدرت کے دو وعدے پورے ہوئے اسی طرح امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور نیٹو جیسے بڑے گروپ کے خلاف چھوٹے گروپ فلسطین کی فتح کا قدرت کا وعدہ بھی ضرور پورا ہوگا۔
دوسری جانب وائٹ ہاس کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔
وائٹ ہاس کے مطابق صدر جوبائیڈن کا خیال ہے کہ ایک فلسطینی ریاست کو مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جانا چاہیے، نہ کہ یکطرفہ تسلیم کر کے۔
Comments
0 comment