دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا، ترجمان ایرانی فوج

دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا، ترجمان ایرانی فوج

دشمن نے دیکھ لیا کہ وہ اس مزاحمت کو توڑنے میں ناکام رہا، اور آخرکار اسے جنگ بندی قبول کرنا پڑی۔
دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا، ترجمان ایرانی فوج

Webdesk

|

10 May 2026

تہران: ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی ممالک امریکا کی ایران پر عائد پابندیوں کو نافذ کریں گے، انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ جنگ میں دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا اور ایرانی نظام کے سیاسی توازن کو بھی نقصان نہیں پہنچا بلکہ ملک کے اندر اتحاد اور یکجہتی میں اضافہ ہوا ہے، جس کا مظاہرہ آج بھی عوام کی سڑکوں پر موجودگی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا کا کہنا تھا دشمن نے دیکھ لیا کہ وہ اس مزاحمت کو توڑنے میں ناکام رہا، اور آخرکار اسے جنگ بندی قبول کرنا پڑی۔

ترجمان ایرانی فوج نے یہ بھی کہا کہ امریکا سے جاری جنگ بندی کے دوران ایران نے اپنی فوجی قوت اور صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا، ممکنہ اہداف کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا اور اپنی دفاعی و جارحانہ پوزیشنوں کو مزید بہتر بنایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!