دو نابالغ طالبات سے اجتماعی زیادتی
Webdesk
|
16 Jan 2025
کرناٹک: بھارت کے کرناٹک میں پولیس نے بیلگاوی کے قریب جنگل میں دو نابالغ لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ 3جنوری کو پیش آیا تھا، متاثرین سے ایک لڑکی نے10دن بعد معاملے کا مقدمہ درج کرایا۔رپورٹس کے مطابق ملزمان کی شناخت 18سالہ ابھیشیک، 19سالہ عادل شاہ اور 22سالہ کوتوب کے طور پر کی گئی ہے جو ابتدائی طور پر فرار تھے جنہیں شکایت درج ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے بتایاکہ17سالہ متاثرہ طالبہ کی انسٹاگرام پر ایک ملزم ابھیشیک کے ساتھ بات چیت ہوتی تھی، دونوں میں دوستی تھی۔
3جنوری کو ملزم نے متاثرہ طالبہ کو اپنی گاڑی میں چلنے کیلئے کہا جس پر لڑکی نے حامی بھرلی اور وہ اپنی دوست کو بھی ساتھ لے گئی، دوسرا ملزم شبیر بعد میں ان کے ساتھ شامل ہو گیا جبکہ تیسرے ملزم نے کار کو جنگل کے علاقے میں لے جا کر دونوں لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس نے بتایاکہ ملزمان نے ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور اس کا استعمال متاثرین کو بلیک میل کرنے کیلئے کیا تا کہ وہ گوا کے سفر کیلئے ان کے ساتھ شامل ہوں۔ لڑکیوں کے انکار کرنے پر انہوں نے ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بھارتی حکومت اور انتظامیہ اس طرح کے معاملات میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی نظر آتی ہے۔
Comments
0 comment