دو ٹریفک حادثات میں 52 افراد ہلاک اور 65 زخمی، متعدد کی حالت تشویشناک

دو ٹریفک حادثات میں 52 افراد ہلاک اور 65 زخمی، متعدد کی حالت تشویشناک

واقعات افغانستان کے صوبہ غزنی میں پیش آئے
دو ٹریفک حادثات میں 52 افراد ہلاک اور 65 زخمی، متعدد کی حالت تشویشناک

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2024

افغانستان کے صوبہ غزنی میں دو ٹریفک حادثات میں 52 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی میں کابل قندھار ہوئی وے پر دو مسافر بسوں کو حادثات پیش آئے۔

پہلے حادثے میں ایک بس شہباز گاؤں کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرائی جبکہ دوسرا حادثہ مشرقی ضلع اندار میں پیش آیا۔

طالبان حکومت نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں 52 افراد ہلاک جبکہ 65 زخمی ہوئے ہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حادثات کی وجوہات کا پتا لگانے کیلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!