فلسطین کے بعد لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 182 شہید، 750 سے زائد زخمی

فلسطین کے بعد لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 182 شہید، 750 سے زائد زخمی

اسرائیل نے لبنانی شہریوں کو حملے سے قبل پیغامات بھی جاری کیے
فلسطین کے بعد لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 182 شہید، 750 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک

|

23 Sep 2024

لبنان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 182 افراد شہید جبکہ 750 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے اندھا دھند اور وحشیانہ انداز سے بمباری کی جس میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی بربریت اور وحشیانہ کارروائیوں میں 182 افراد شہید ہوئے جبکہ مزید شہادتوں کا امکان بھی ہے، اس کے علاوہ 750 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے درجنوں کی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسپتال شہدا اور زخمیوں سے بھر گئے ہیں جہاں مریضوں کی گنجائش بھی ختم ہوگئی۔

اسرائیل کی جانب سے لبنان کے شہریوں کو صبح پیغامات بھیجے گئے جس میں انہیں حزب اللہ سے دوری اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ فضائی کارروائیوں سے قبل شہریوں کے لیے ایمرجنسی سائرن بھی بجائے گئے تھے۔

اُدھر حزب اللہ نے اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!