فلسطینی پرچم میں لپٹی خاتون نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگالی
Webdesk
|
2 Dec 2023
امریکی ریاست جارجیا میں اسرائیلی قونصل خانے میں خود کو آگ لگانے والی ایک خاتون مظاہرین اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی پرچم میں لپٹے ہوئے مظاہرین نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگائی، جائے وقوعہ سے ایک فلسطینی جھنڈا ملا ہے۔
ایک سیکیورٹی گارڈ، جس نے مداخلت کی کوشش کی وہ بھی زخمی ہوا اور اس کی کلائی اور ٹانگ جھلس گئی۔ مظاہرین اور گارڈ دونوں کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔
پولیس چیف ڈیرن شئیربام نے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ یہ عمارت محفوظ ہے اور ہمیں یہاں کوئی خطرہ نظر نہیں آتا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک سیاسی احتجاج تھا۔"
جنوب مشرقی امریکا میں اسرائیل کے قونصل جنرل انات سلطان داڈون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "اس طرح کے خوفناک انداز میں اسرائیل کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی کا اظہار کرنا افسوسناک ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "دفتر کی عمارت کے دروازے پر خود سوزی کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔
پیر کی صبح اسرائیل نے سات روزہ جنگ بندی کے بعد غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کر دی۔
حماس کے زیرانتظام اس کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں اسرائیل کی کارروائی میں تقریباً 15,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس جنگ نے امریکا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں سینکڑوں مظاہروں کو جنم دیا ہے۔
Comments
0 comment